صادق آباد،کینسر اینڈ بلڈ کیئر سینٹر اور سیف واٹر ٹیکنالوجی کے درمیان ایم او یو سائن

جمعرات 11 ستمبر 2025 19:50

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) کینسر اینڈ بلڈ کیئر سینٹرصادق آباد اور سیف واٹر ٹیکنالوجی کے درمیان ایم او یو سائن کر لیا گیا۔ معاہدے کے تحت سیف واٹر ٹیکنالوجی کے اسٹاف اور کسٹمرز کو کینسر ہسپتال میں لیبارٹری بلڈ ٹیسٹس پر 50 فیصد، بلڈ بینکنگ و ڈونیشن پر 20 فیصد جبکہ فارمیسی سے جنرل میڈیسن پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

سی ای او سیف واٹر ٹیکنالوجی چوہدری خالد محمود نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا مقصد اپنے ملازمین اور کسٹمرز کو صحت کے میدان میں بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینسر جیسے مہلک مرض سے لڑنے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں اور یہ معاہدہ عوامی فلاح کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔سی ای او کینسر اینڈ بلڈ کیئر ہسپتال ڈاکٹر حافظ محمد ندیم نے کہا کہ اس ایم او یو کے تحت عوام کو معیاری طبی سہولیات رعایتی نرخوں پر میسر ہوں گی، جس سے مریضوں کا بوجھ کم ہوگا اور علاج زیادہ آسان ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہسپتال فلاحی بنیادوں پر عوام کو سہولتیں فراہم کر رہا ہے اور یہ اشتراک اس مشن کو مزید آگے بڑھائے گا۔معاہدے پر دستخط کی تقریب میں صدر کینسر اینڈ بلڈ کیئر ویلفیئر فاؤنڈیشن چوہدری حمزہ مقصود سندھو، محمد آفتاب، زاہد حسن، محمد نوشاد اور محمد عامر بھٹی بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :