Live Updates

حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کا آغاز

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کا آغاز شاندار کارکردگیوں کے ساتھ ہوا اور گروپ اے کے میچوں میں باؤلرز اور بیٹرز نے بہترین کھیل پیش کیا۔لاہور بلیوز کی ٹیم آزاد جموں و کشمیر کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 70 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ زمان خان نے تباہ کن بائولنگ کی اور 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دن کے اختتام پر اے جے کے نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا کر 90 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

عامر جمال نے بھی شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل آباد نے کراچی وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لیے۔ عبدالصمد نے شاندار سنچری اسکور کی اور 103 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ میں ان دوسری سنچری ہے۔ حیدرآباد نے محمد سلیمان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت کوئٹہ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنا لیے۔ محمد سلیمان 157 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ دانیال حسین نے بھی 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ واضح رہے کہ کراچی میں شیڈول گروپ بی کے تینوں میچوں کا پہلا دن بارش کی نذر ہو گیا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات