وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے پمز شعبہ سرجری کے سربراہ پروفیسر ایس ایچ وقار کی ملاقات

جمعرات 11 ستمبر 2025 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے پمز شعبہ سرجری کے سربراہ پروفیسر ایس ایچ وقار کی ملاقات ۔ ملاقات میں سرجری کے شعبے میں دنیا کے جدید طریقے وفاقی ہسپتالوں میں بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر صحت کو سرجری کے جدید طریقہ کار، سرجیکل ایجادات اور روبوٹک سرجری بارے بریفنگ دیتے ہوئے روبوٹک سرجری کی افادیت اور پمز کے منصوبوں بارے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر نے روبوٹک سرجری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہو ئے روبوٹک سرجری کو جدید میڈیکل سہولیات کی جانب اہم قدم قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ میں جلد پمز کا دورہ کروں گا تاکہ جاری کام کا خود جائزہ لے سکوں۔پمز میں مزید بہتری کے اقدامات میں پیش رفت چاہتاہوں ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں موجود ہسپتالوں کے سرجری کے شعبہ کو جدید بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :