ؔاپنے زمینوں اور عوام کے وسائل کا دفاع بخوبی جانتے ہیں، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، نواب ایاز خان جوگیزئی

محمودخان اچکزئی محکوم قوموں کا آواز بن چکا ہے،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ہر مظلوم کی بقا کی پارٹی ہے،حاجی داراخان جوگیزئی

جمعرات 11 ستمبر 2025 22:45

ح*قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام علاقہ خسنوب جلالزئی میں ایک پروقار شمولیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں 125 افراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔جن میں سرفہرست حاجی ہاشم خان جوگیزئی نے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ سے مستعفی ہوکر پشتونخواملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پروگرام سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری سابق صوبائی وزیر نواب محمد ایاز خان جوگیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم محترم محمود خان اچکزئی کی قیادت میں آنے والے نسلوں کیلئے سوچ رہے ہیں انہوں نے مزید کہا ہم سب نے یہ عہد کرنا ہوگا کہ گھر گھر جاکر پارٹی پیغام سب تک پہنچائینگے۔

(جاری ہے)

ضلعی صدر حاجی دارا خان جوگیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں واحد لیڈر محمودخان اچکزئی ہے جو آئین کی بحالی کی بات کرتا ہے،مزید کہا کہ ہر غیر آئینی قوت کا راستہ روکنے کا سب سے اہم کردار ہم نے ادا کی ہے۔

ملک بھر میں بالخصوص پشتون قوم اور بالعموم دیگر اقوام وعوام اپنے مسائل کے حل کے لیے پارٹی سے امیدیں وابستہ کیئے ہوئے ہیں اور پارٹی کے ہر شعبہ زندگی میں اپنی بساط کے مطابق عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے تگ ودوکررہی ہے۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل صدر عزیزاحمدعزیز نے کہا کہ پارٹی کارکن معاشرے میں مثالی کارکن ثابت ہوئے ہیں جو دن رات عوام کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ہر پلیٹ فارم پر ظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے اور مظلوم کا کندھے سے کندھا ملا ساتھ دیا ہے۔۔شمولیتی پروگرام سے ملا ابراھیم شاہیزئی اور علاقائیسیکرٹری ر خدائے دوست جوگیزئی نے بھی خطاب کیا اور آخر میں نئے شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد بھی دی

متعلقہ عنوان :