Live Updates

پنجاب میں ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن، ایک لاکھ 84 ہزار191 میٹرک ٹن گندم کے ذخائر برآمد

گندم اور آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، آٹے کی سرکاری نرخوں پر دستیابی ہرصورت یقینی بنائیں گے۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول پنجاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 ستمبر 2025 19:15

پنجاب میں ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن، ایک لاکھ 84 ہزار191 میٹرک ٹن ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 ستمبر 2025ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری مہم کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی ہدایت پر آٹا سپلائی میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا یے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عام مارکیٹ میں 6 لاکھ 97 ہزار آٹا تھیلے فراہم کیے گئے،گزشتہ 2 روز میں 11 لاکھ 84 ہزار آٹا تھیلے صوبہ بھر میں فراہم کیے جا چکے ہیں، ترجمان کے مطابق اب تک 1 لاکھ 84 ہزار 191 میٹرک ٹن چھپائے گئے گندم کے ذخائر برآمد کیے جاچکے ہیں،فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب،پیرا اور ضلعی انتظامیہ نے 1452مقامات پر مشترکہ کارروائیاں کیں،مختلف اضلاع میں گراں فروشی کیلئے چھپائی گئی 5 لاکھ 59 ہزار 487 میٹرک ٹن گندم مارکیٹ میں فراہم کی گئی، سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ گندم اور آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے ساتھ زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے، آٹے کی سرکاری نرخوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے سیلاب سے متاثرہ تھیم پارک سٹی کا دورہ کیا، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل، ڈی جی واسا پنجاب کمشنر لاہور مریم خان اور ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا بھی ہمراہ تھے،سیلابی پانی سے متاثرہ علاقے کا اطراف اور کشتیوں کے ذریعے بھی جائزہ لیا گیا،کمشنر لاہوراور ایم ڈی واسا  نے مجوزہ اقدامات اور ریلیف آپریشن بارے تفصیلی آگاہ کیا،تاحد نگاہ سیلابی پانی میں ڈوبے علاقے میں امدادی سرگرمیوں اور نکاسی آب کا جائزہ لیا گیا،تھیم پارک سے واٹر چینل کھول کر نکاسی آب کا آغاز کیا جاچکا ہے،20 فٹ چوڑے، 5 فٹ گہرے شگاف سے پانی کی نکاسی دریائے راوی میں ہورہی یے،واسا لاہور کے 17 ڈی واٹرنگ سیٹ،5 پمپنگ مشینیں،5 ایکسکویٹر،5 ڈمپر آپریشن میں استعمال کیے جارہے ہیں،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں شہریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، جلد نکاسی آب اولین ترجیح ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جلد نکاسی آب کے انتظامات سے لوگوں کو مزید ریلیف فراہم کیا جائے گا، آبادیوں سے نکاسی آب کے مؤثر اور دیرپا حل پر عملدرآمد حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،  مشکل کی اس گھڑی میں شہریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے کہا کہ واسا کی تمام مشینری پانی کی مکمل نکاسی تک فیلڈ میں موجود ہوگی، 50 افراد سے زائد عملہ 24 گھنٹے آپریشن کی تکمیل تک کام کرتا رہے گا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات