وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت میں منعقدہ اہم اجلاس

جمعرات 11 ستمبر 2025 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت میں منعقدہ اہم اجلاس میں نصابی اصلاحات کے حوالے سے صوبائی سطح پر ہونے والے مشاورتی اجلاسوں کے اہم نکات پیش کیے گئے ۔

(جاری ہے)

ان نکات میں اہم چیلنجز کی درجہ بندی، جامع سفارشات، مربوط موضوعات اور ایک قومی نصاب کانفرنس کا انعقاد شامل ہے۔ وزارت کے مطابق یہ اقدامات ملک بھر میں معیاری، ہم آہنگ اور جدید تعلیم کے فروغ کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ مشاورتی اجلاسوں کا مقصد نصاب میں ایسی تبدیلیاں لانا ہے جو نہ صرف قومی ضروریات بلکہ عالمی تقاضوں سے بھی ہم آہنگ ہوں۔

متعلقہ عنوان :