بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے کمپیوٹر سائنس، آئی ٹی اور سافٹ ویئر انجینئرنگ کی دوسری میرٹ لسٹ جاری کر دی

جمعرات 11 ستمبر 2025 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے بی ایس کمپیوٹر سائنس، بی ایس سافٹ ویئر انجینئرنگ اور بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی (مرد و خواتین) کی دوسری میرٹ لسٹ جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 ستمبر 2025 تک لازمی طور پر اپنی فیس جمع کرا دیں۔ انتظامیہ کے مطابق داخلے پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر دیئے جائیں گے، اس لئے تمام منتخب امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے فیس جمع کرا کر اپنی نشست کو یقینی بنائیں۔ مزید معلومات کے لئے امیدوار متعلقہ شعبہ جات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :