
جنوبی پنجاب میں ریسکیو آپریشن کے دوران کشتیاں الٹنے کے مزید واقعات، اموات کی تعداد 30 ہوگئی
اس طرح کےحادثات کے نمبر بہت کم ہیں،جتنی بڑی آفت ہے،اس میں چھوٹے موٹے حادثات ہو جاتے ہیں، ڈاکٹررضوان
فیضان ہاشمی
جمعہ 12 ستمبر 2025
10:35

(جاری ہے)
ادھر دریائے ستلج میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، ایمپریس برج کے مقام پر پانی کے بہاﺅ میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ دریا کا پانی تو والی، خانو والی، بستی جام والا سمیت دیگر بستوں میں داخل ہو گیا ہے، احمد پور شرقیہ کے علاقے پپلی راجن شاہ اور ملحقہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے دریائے چناب میں بھی ہیڈ پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی میں اضافے سے تحصیل علی پور کے مزید علاقے زیر آب آ گئے ہیں. مظفرگڑھ کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث سیت پورشہر کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں، سیت پور میں ادویات، کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہے مقامی انتظامیہ کے مطابق تحصیل علی پور میں بیٹ چنہ، شیخانی، کوٹلہ اگر، مسن کوٹ بھوآ اور شاہ وساوا بھی زیرآب آ گئے ہیں علی پور کے علاقے خیرپور سادات کےبھی کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں اب بھی ہزاروں افراد سیلاب میں پھنسے ہیں، ریسکیو آپریشن جاری ہے دریائی پٹی کے 150 کلومیٹر کے علاقے میں 145 موضع جات بری طرح متاثر ہوئے ہیں، ایک لاکھ بیس ہزار ایکڑ سے زائد کھڑی فصلیں ڈوب گئیں، متعدد سڑکیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں، کئی دیہات کا بہاولنگر سے زمینی راستہ منقطع ہے، دریائی بیلٹ میں 34 سکول غیر معینہ مدت کیلئے بند ہیں . متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا، ادویہ اور جانوروں کے لئے چارے کی قلت کا سامنا ہے ادھر ملتان کے موضع گردیز پور میں سیلابی پانی سے لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت 25 سالہ محمد جعفر کے نام سے ہوئی ہے

مزید اہم خبریں
-
برازیل: سابق صدر کو بغاوت کی کوشش پر 27 سال قید کی سزا
-
جنوبی پنجاب میں ریسکیو آپریشن کے دوران کشتیاں الٹنے کے مزید واقعات، اموات کی تعداد 30 ہوگئی
-
افغانستان: یو این کی خواتین امدادی کارکنوں پر بھی طالبان نے لگائیں پابندیاں
-
میانمار خانہ جنگی: لوگ مسلسل موت کے ڈر میں جینے پر مجبور، فلیپو گرینڈی
-
یو این سلامتی کونسل کی قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت
-
غزہ: غذائیت کی کمی کا شکار بچوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ
-
چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز اور بیواوں کی سیکورٹی کیلئے اہم فیصلہ
-
صرف 1 ماہ میں بھارت سے کروڑوں روپے کی امپورٹس
-
نیتن یاہو اور حواریوں کو واضح کردوں کہ اگر پاکستان کی طرف آئے تو لگ پتا جائے گا
-
امریکا کی اول آخر ترجیح اسرائیل ہی ہے، مسلم امہ کو یہ مسئلہ حل کرنا پڑے گا
-
جلال پور پیر والا کو سیلاب سے بچانے کی کوشش کرنے والا ڈی ایس پی معطل
-
ایل این جی مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.