سرگودھا شہر کے قریب تیز رفتار مسافر بس اور آلٹو کار کے تصادم میں تین افراد جاں بحق

جمعہ 12 ستمبر 2025 11:31

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)سرگودھا شہر کے قریب تیز رفتار مسافر بس اور آلٹو کار کے تصادم میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور بس کے ڈرائیور موقع سے فرار ہونے پر پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا جھال چکیاں روڈ پر شہر کے قریب عزیز بھٹی ٹان پر تیز رفتار مسافر بس اور اکٹو کار کے آمنے سامنے تصادم میں کار سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے جن میں فاروق کی شناخت ہو ئی جو فیصل آباد کے بتلائے جا رہے ہیں جن میں فاروق موقع پر دو افراد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں دم توڑ گے جبکہ بس ڈرائیور کے موقع سے فرار ہو جانے پر پولیس تھانہ جھال چکیاں مصروف تفتیش ہے۔