افغان مہاجرین کو ضلع میں مزید رہنے کی اجازت نہیں، عدم تعاون کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی ، مانسہرہ انتظامیہ

جمعہ 12 ستمبر 2025 12:03

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کو مانسہرہ میں رہنے کی مزید اجازت نہیں دی جا سکتی، افغان مہاجرین سے اس معاملہ میں تعاون کیا جا رہا ہے تاہم پھر بھی آپ اپنے ملک نہیں جاتے تو انتظامیہ آپ کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز افغان مہاجرین کے مشران نے خاکی، اچھڑیاں اور مانسہرہ کیمپ سے وفد کی صورت میں ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں بہزاد عادل اور ضلعی پولیس سربراہ شفیع ﷲ گنڈا پور سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کر کے انہیں اپنے ملک جانے میں درپیش مسائل اور خدشات بارے آگاہ کیا جس پر انتظامیہ نے انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

اس کے بعد مشران نے اپنا الگ جرگہ بھی منعقد کیا جس میں افغانستان کیلئے گاڑیوں کے کرائے فائنل کرنے سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :