آئی بی سی سی اور آغا خان بورڈ کا تعلیمی انقلاب’’ فہم پر مبنی امتحانات‘‘ پر تربیتی ورکشاپ مکمل

جمعہ 12 ستمبر 2025 12:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) انٹربورڈز کوآرڈینیشن کمیشن اور آغا خان یونیورسٹی امتحانی بورڈ کے اشتراک سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔ یہ ورکشاپ اسلام آباد میں وفاقی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے ماہرینِ تعلیم، سینئر ٹرینرز اور امتحان سازوں نے بھرپور شرکت کی۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیت آئندہ نسلوں میں تنقیدی سوچ، مؤثر تجزیہ اور علم کے بامقصد اطلاق کو فروغ دے گی جو عالمی مسابقت میں نمایاں کامیابی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح نے ورکشاپ کو رٹہ سسٹم سے نکل کر تنقیدی اور مفہومی تعلیم کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایف بی آئی ایس ای پروفیسر ڈاکٹر اکرام علی ملک نے اس تسلسل کو 2015 سے جاری ایک تعلیمی انقلاب کا حصہ قرار دیا۔ورکشاپ کی قیادت سعدیہ ناز بروہی نے کی جبکہ آغا خان یونیورسٹی امتحانی بورڈ کے ماہرین منیرہ محمد، علی بیجانی اور کاشف حسین نے بطور ٹرینر جدید اسسمنٹ پریکٹسز پر قیمتی رہنمائی فراہم کی۔ شرکاء نے تربیتی سیشنز کو تعلیمی اصلاحات میں سنگ میل قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :