سرگودھا،بس اور کار میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

جمعہ 12 ستمبر 2025 12:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) بس اور کار میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سرگودھا۔ خوشاب روڈ پرنجی کمپنی کی مسافر بس سرگودھا سے میانوالی جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس سے کارسوار تین افراد محمد فاروق،اسامہ خان اور محسن علی موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کو قانونی کاروائی کیلئے ڈاکٹر فیصل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔