برازیلین سپریم کورٹ نے سابق صدر بولسونارو کو مجرم قرار دیدیا

جمعہ 12 ستمبر 2025 13:07

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)برازیلین سپریم کورٹ نے سابق صدر بولسونارو کو مجرم قرار دینے کا فیصلہ سنادیا، پانچ رکنی بینچ میں تین ججز نے سزا کے حق میں فیصلہ دیا۔

(جاری ہے)

وکیل سابق صدر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے، سماعت کیلئی11 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔سابق صدر بولسونارو گھر میں نظر بند ہیں، وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔سابق برازیلین صدر بولسونارو کے حق میں متعدد شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔واضح رہے کہ صدر بولسونارو پر 2022 کے الیکشن کے بعد اقتدار پر قبضے کی کوشش کا الزام ہے۔