ڈسٹرکٹ بار روم میں میلاد مصطفیٰ و سیرت النبی کانفرنس،وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا مانگی گئیں

جمعہ 12 ستمبر 2025 13:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ایبٹ آباد میں میلاد مصطفیٰ و سیرت النبی کانفرنس ڈسٹرکٹ بار روم میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں وکلاءبرادری اور معزز مہمانانِ گرامی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ایبٹ آباد بار عمران یونس تنولی ایڈووکیٹ اور سیکرٹری اسد خان جدون نے شرکاءکو خوش آمدید کہا اور سیرت النبی کے پیغام اور میلاد مصطفیٰ کے مقصد پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

نعت خوان حضرات نے خوبصورت آوازوں میں بارگاہِ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا جبکہ خطیبِ ہزارہ مولانا حمید الرحمن قریشی نے مقصدِ بعثت محمدی پر پراثر خطاب کیا جس نے محفل کو روحانی کیفیت سے سرشار کر دیا۔ تقریب کے اختتام پر سعید الرحمن ایڈووکیٹ کی جانب سے شرکاءکو ظہرانہ پیش کیا گیا۔ سٹیج کی خصوصی سجاوٹ ایگزیکٹو ممبر ثناءمنیر نے کی جبکہ نظامت کے فرائض سیکرٹری اسد خان جدون ایڈووکیٹ نے انجام دیئے۔ تقریب کے آخر میں وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی اور حضورِ رحمت اللعالمین کی شفاعت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔