سمبڑیال میں 13 ستمبر کو عظیم الشان میلاد مصطفی ﷺکا انعقاد کیا جائے گا

جمعہ 12 ستمبر 2025 13:30

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) سمبڑیال میں 13 ستمبر کو عظیم الشان میلاد مصطفیٰ ﷺکا انعقاد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سمبڑیال میں (كل) 13 ستمبر بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء گلی نمبر5 جامع مسجد فیضان القرآن میں عظیم الشان میلاد مصطفیٰﷺ کا انعقاد کیا جائے گا، میلاد مصطفیٰﷺمیں تلاوت قرآن پاک کے فرائض محمد حمزہ قادری و قاری حمزہ ظفر انجام دیں گے، نعت اقدس شیخ احسان الٰہی ظہیر اور حضرت علامہ مولانا مفتی محمد نعیم آف گوجرانوالہ خصوصی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

محفل میلاد مصطفیٰ ﷺکے بعد حاضرین کیلئے لنگر کا وسیع انتظام کیا جائے گا۔