ٹریفک لا انفورسمنٹ و آگاہی مہمات سے شاہراہوں پر نظم و ضبط بڑھا ہے ،محمد وقاص نذیر

جمعہ 12 ستمبر 2025 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے ۔ جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں ماہ صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 27 ہزار ، سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر 29 ہزار سے زائد چالان کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ لاہورمیں 12 ہزار 700 ، فیصل آباد میں 6 ہزار، راولپنڈی میں 3 ہزار سے زائد شہریوں کو جرمانے کیے گئے۔ ڈی آئی جی نے بتایاکہٹریفک لا انفورسمنٹ و آگاہی مہمات سے شاہراہوں پر نظم و ضبط بڑھا ہے، قیمتی جانوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور صوبہ بھر میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :