پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناقص اور بیمار جانوروں کے گوشت کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

جمعہ 12 ستمبر 2025 13:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناقص اور بیمار جانوروں کے گوشت کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جامع مسجد روڈ پر کارروائی کے دوران 700 کلو پانی لگا بیمار جانور کا گوشت قبضے میں لے کر تلف کر دیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ گوشت پر کسی بھی سلاٹر ہاؤس کی مہر موجود نہیں تھی۔

(جاری ہے)

فوڈ اتھارٹی نے ملزمان کے خلاف تھانہ بنی میں قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ ویٹرنری ڈاکٹر نے موقع پر گوشت کا معائنہ کر کے اسے انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا۔ ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں ناقص گوشت فراہم کرنے والے سپلائرز کے خلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر فوری رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :