عمرکوٹ،محکمہ صحت کی ٹیم کی نگرانی میں 9 سے 14 سال کی عمر کی اسکول کی بچیوں کو پہلی ویکسین لگا کر مہم کا افتتاح کیاگیا

جمعہ 12 ستمبر 2025 14:10

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریڈینیس سروائیکل کینسر کی ویکسین مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ھال میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پر اجلاس میں ڈسٹرکٹ کاؤنسل عمرکوٹ کے چئیرمن حاجی محمد بقا پلی، ایس ایس پی عمرکوٹ ڈاکٹر عذیر احمد میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ جاوید احمد ڈاھری، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، اسسٹنٹ کمشنر سامارو و پتھورو سنجی کمار ترکیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان، ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر عمرکوٹ ڈاکٹر محمد علی، سروائیکل کینسر کی ویکسین مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر شیر مہر، پولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر وجئے کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عمرکوٹ نور محمد شیخ، ڈی ایم پی پی ایچ آئی عمرکوٹ شریف الدین میمن، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی، کمیونیکیشن آفیسر ارباب منگریو، ڈاکٹر مونیکا، تمام تعلقہ ھیلتھ آفیسرز، محکمہ تعلیم کے فوکل پرسن رانو مل مالھی، سماجی تنظیم کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کے پروجیکٹ مینیجر میڈم کرن بشیر، سول سوسائٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نوید الرحمان لاڑک نے مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سروائیکل کینسر ایک قابلِ علاج بیماری ہے اور اس ویکسین کے ذریعے بچیوں کو مستقبل میں اس خطرناک بیماری سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے، انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ 15 ستمبر 2025 سے 27 ستمبر 2025 تک شروع ہونے والے اس مہم کی کامیابی کے لیے باہمی رابطہ اور تعاون کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر اجلاس میں موجود محکمہ صحت کی ٹیم کے فوکل پرسن ڈاکٹر شیر مہر نے اس سروائیکل کینسر کی ویکسین مہم کے طریقہ کار، ٹارگٹ عمر کی بچیوں (9 تا 14 سال)، اور ویکسین کی حفاظت کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی، جبکہ اجلاس کے بعد گرلز ہائی اسکول عمرکوٹ میں سروائیکل کینسر کی ویکسین مہم کے حوالے سے ایک باوقار افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، جہاں مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر تقریب میں اسکول کی طالبات، اساتذہ، والدین، اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔\378