Live Updates

وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی کا بجوات کا دورہ، سیلابی صورتحال سے پیدا مسائل کا جائزہ لیا

جمعہ 12 ستمبر 2025 14:51

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)وزیر مملکت برائے ترقی،منصوبہ بندی و خصوصی امورچوہدری ارمغان سبحانی نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ بجوات کا دورہ کیا اور متاثرین سیلاب سے ملاقات کر کے ان کے نقصانات کے ازالے کا عزم کیا۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں راشن بیگز کی تقسیم اور دیگر ریلیف سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔

انہوں نے کھانے کے ھیمپر اور مال مویشی کے لیے سایلیج اور ونڈا بھی تقسیم کیا۔اس موقع پر انہوں نے واپڈا سمیت دیگر محکموں کے حکام کو عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی تاکید کی۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی چوہدری طارق سبحانی، چیئرمین یونین کونسل بلانوالہ چوہدری فلک شیر، چیئرمین یونین کونسل مراکیوال ملک زوالفقار اعوان، صوفی اسحاق ،اکبر گل سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایکسین واپڈا اور ایس ڈی او واپڈا بجوات نیوزیر مملکت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلابی پانی کی وجہ سے بعض علاقوں میں بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا لیکن ہمارے ملازمین نے دن رات کام کر کے عوام کے لیے بجلی کی سہولت کو بحال کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی قسم کی دشواری برداشت نہیں کرنے دی جائے گی اور بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فوری بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات