چین کرغزستان ازبکستان ریلوے پراجیکٹ سمیت ترجیحی تعاون کے منصوبوں پر بات چیت

جمعہ 12 ستمبر 2025 14:58

آستانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)کرغزستان کے کابینہ کے چیئرمین عدیلبیک قاسم علیوف نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کے وسطی و مغربی ایشیا کے شعبے کی ڈائریکٹر جنرل لیا گٹیریز سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

عدیلبیک قاسم علیوف نے لیا گٹیریز کو ان کے عہدے پر تقرری پر مبارکباد دی اور کرغزستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اے ڈی بی کی نمایاں خدمات پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں باہمی مفید تعاون مزید مضبوط ہوگا۔انہوں نے کرغزستان کی حالیہ معاشی ترقی کی رفتار پر روشنی ڈالی جس کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں 9 فیصد جبکہ جنوری تا جولائی 2025 کے دوران 11.5 فیصد ترقی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :