اٹک پولیس نے خاتون سمیت چھ منشیات فروش گرفتار کر لئے

جمعہ 12 ستمبر 2025 14:58

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) اٹک پولیس نے خاتون سمیت چھ منشیات فروش گرفتار کر لئے ۔پولیس نے زوجہ نیاز گل سکنہ نزد نورانی مسجد شرقی حاجی شاہ سے 1300 گرام چرس ، محمد وقاص عرف وکی سکنہ کالج موڑ فتح جنگ سے 680 گرام چرس، ساجد محمود اسلام پورہ حسن ابدال سے 600 گرام چرس ، طاہر عباس عرف ملنگ سکنہ شادی پور کھوڑ سے 550 گرام چرس ،مسعود سکنہ محلہ تھانہ روڈ حضرو سے 140 گرام آئس، امانت خان سکنہ پنڈ سلطانی جنڈسے 15 لیٹر شراب برآمد ہونے پر گرفتار کر کے حوالات بند کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔\378