اٹک انتظامیہ کا غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں،غیرقانونی ایل پی جی گیس فلنگ اور گراں فروشی کے خلاف ایکشن

جمعہ 12 ستمبر 2025 14:58

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی زیر نگرانی اے سی اٹک انزہ عباسی نے غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں،غیرقانونی ایل پی جی گیس فلنگ اور گراں فروشی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئےمجموعی طور پر لاکھوں روپے کے جرمانے کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، گراں فروشی اور غیر قانونی فلنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف بلا تفریق جرمانے اور قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی ۔\378