پنجاب فوڈ اتھارٹی مری نے ناقص دودھ فروخت کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی مری نے ناقص دودھ فروخت کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لوئر ٹوپہ اور لوئر مال میں واقع تین دکانیں سیل کر دیں اور 210 لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا۔ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دودھ کے سیمپل لیے گئے جو فیل ہونے پر متعلقہ دکانوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دودھ میں خشک پاوڈر اور ویجیٹیبل آئل کی ملاوٹ ثابت ہوئی جس پر تینوں دکانوں کو سیل کر کے ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں اور سیاحوں کو معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر فوری رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :