حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ آمدہ ایچ پی وی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، ڈپٹی کمشنراٹک

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:33

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنراٹک راؤ عاطف رضانے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ آمدہ ایچ پی وی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی افس اٹک میں اس حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ اس مہم کا مقصد خواتین کو سروائیکل کینسر سے بچانا ہے۔

(جاری ہے)

یہ مہم 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔جس میں نو سے 14 سال تک کی ایک لاکھ 35ہزار981خواتین کی ویکسینیشن عمل میں لائی جائے گی۔ویکسینیشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے 106 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ضلع بھر کی 75 یونین کونسلز میں کام کریں گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ اس اہم مہم تمام متعلقہ محکمے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ضلعی انتظامیہ اس مہم سے متعلق تمام سرگرمیوں کا جائزہ لے گی۔\378

متعلقہ عنوان :