سعودی عرب ، ہلال الاحمر کی مسجد الحرام کے کارکنوں کو فرسٹ ایڈ کی تربیت

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:38

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)سعودی ہلال الاحمر نے مسجد الحرام کے کارکنوں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دینے کے لیے تعلیمی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق فرسٹ ایڈ ٹریننگ پروگرام کے تحت ریجنل ہلال الاحمر کی ٹیموں نے مسجد الحرام کے کارکنوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت دی جس سے 3860 افراد مستفیض ہوئے۔

(جاری ہے)

ہلال الاحمر کے ٹریننگ کورسز میں کارکنوں کو ہنگامی حالات میں پیش آنے والوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا جن میں بے ہوش ہونا ، سانس لینے میں رکاوٹ، خون بہنا، معمولی زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بارے میں عملی طورپر بھی بتایا گیا۔دل کے امراض سے متعلق حالات سے نمٹنے کے لیے الیکٹریکل شاکس ایے ای ڈی سسٹم پر بھی اہلکاروں کو تربیت فراہم کی گئی ۔