عربین لیپرڈ فنڈ کے تعاون سیعمان میں ویٹرنری موبائل کلینک کا افتتاح

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:38

مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)عربین لیپرڈ فنڈ کے تعاون سے سلطنت عمان میں ماحولیاتی اتھارٹی نے مسقط میں ویٹنری موبائل کلینک کا افتتاح کر دیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر عمان میں سعودی عرب کے سفیر ابراہیم بیشان اور عمانی ماحولیاتی ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹرعبداللہ العمری بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

عربی النسل چیتے کے تحفظ کے لیے قائم کیے جانے والے فنڈ کی جانب سے عمان کے کمشنری ظفار میں موبائل کلینک کا انتظام کیا گیا ہے۔

عمان کا الظفار پہاڑی علاقہ عربی النسل چیتے کا خاص مسکن ہے جہاں ان کے تحفظ اور نسل کو بڑھانے کے لیے خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔جانوروں کے لیے موبائل کلینک کا مقصد فوری طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ ان کی نسل کو بڑھایا اور بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔موبائل کلینک میں جدید ترین طبی آلات، ادویات اور ماہرین کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جو کمشنری کے مختلف مقامات پر جا کر عربی النسل چیتوں پر نگاہ رکھیں گے۔