یورپی کمیشن کی اسرائیل کے خلاف پابندیوں کی تیاری

اسرائیل کے ساتھ سفارت کاری اختیار کی، مگر یہ کافی ثابت نہیں ہوئی،یورپی کمیشن

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:38

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)یورپی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی اسرائیل کے خلاف نئی تعزیری اقدامات پر کام کر رہا ہے، اس کی وجہ غزہ کی سنگین انسانی صورتحال ہے۔یورپی کمیشن کے ترجمان نے کہاکہ ہم نے اسرائیل کو بارہا باور کرایا ہے کہ غزہ کی صورتحال کو تبدیل ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اسرائیل کے ساتھ سفارت کاری اختیار کی، مگر یہ کافی ثابت نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

ان کے بہ قول اسرائیل کے ساتھ شراکت داری میں کمی سے متعلق کمیشن کی تجاویز کوئی غیر متوقع اقدام نہیں۔ادھر یورپی پارلیمنٹ نے واضح کیا کہ اسرائیل کا اپنے دفاع کا حق غزہ میں اندھا دھند کارروائیوں کو جواز فراہم نہیں کرتا۔پارلیمنٹ نے ایک قرار داد منظور کی ہے جس میں اسرائیلی فوجی کارروائی کو مسترد کیا گیا ہے۔پارلیمنٹ نے کمیشن اور یورپی کونسل پر زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل دو ریاستی حل کے نفاذ کی حمایت میں عملی اقدامات کیے جائیں۔