سیالکوٹ، پاکستان اسپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا ڈیجیٹل انوائسنگ بارے آگاہی سیشن

جمعہ 12 ستمبر 2025 16:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) پاکستان اسپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایس جی ایم ای اے)نے سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن (ایس ٹی بی اے) ٹیکس اکیڈمی کے تعاون سے آئی ٹی آر کی ڈیجیٹل انوائسنگ کے بارے میں ایک آگاہی سیشن کا کامیابی سے انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

سیشن کا انعقادچیف ٹیکنالوجی انوویشن آفیسر (سی ٹی آئی او)عابد نعیم کی موجودگی میں کیا گیا جنہوں نے ڈیجیٹل انوائسنگ کو اپنانے کے حوالے سے اہم معلومات کا اشتراک کیا۔ سیشن میں سیالکوٹ کی تاجر برادری سمیت سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔