6 لاکھ میل رینج، 10 منٹ میں چارج،جدید ٹیکنالوجی سے لیس بیٹری متعارف

جمعہ 12 ستمبر 2025 16:52

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)چین کی مشہور بیٹری ساز کمپنی نے 6 لاکھ میل تک چلنے اور دس منٹ میں چارج ہونے والی جدید ٹیکنالوجی سے لیس بیٹری متعارف کرا دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سی اے ٹی ایل نے یورپ کے لیے شین شنگ پرو نامی سپر فاسٹ چارجنگ بیٹری متعارف کرا دی ہے جس کی سب سے بڑی خصوصیت اس کی پائیداری ہے۔

(جاری ہے)

شین شنگ پرو بیٹری کا پہلا ورژن 122 کلو واٹ آور پیک پر مشتمل ہی, جو 470 میل تک کی رینج فراہم کرتا ہے، اس بیٹری کو صرف 15 منٹ میں 10 فیصد سے 80 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔چین کی یہ بیٹری ساز کمپنی یورپ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرنے کے لیے 12.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کر رہی ہے، اس منصوبے کے تحت جرمنی، ہنگری اور اسپین میں بیٹری مٹیریل پروڈکشن، ری سائیکلنگ اور مینوفیکچرنگ کی فیکٹریوں کا قیام شامل ہے۔