ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر پنجاب کی پہلی فارسٹ فورس کو زمہ داریاں دے دی گئیں

Usman Butt عثمان بٹ جمعہ 12 ستمبر 2025 16:25

ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر پنجاب کی پہلی فارسٹ فورس کو زمہ داریاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر 2025ء)وزیراعلیٰ مریم نواز کےگرین پنجاب ویژن کے تحت محکمہ جنگلات اور ماحولیاتی تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم آئی یو اسی این کے اشترک سے مقامی ہوٹل میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ" عالمی میعار کےمطابق جنگلات کے رقبے میں اضافے کیلئے حکمت عملی اپنانے" کےعنوان سے منعقد کی گئی، تقریب میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی خصوصی شرکت ہوئی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جلد ہی پنجاب کی دھرتی کو سرسبز بنانے کا ہدف پورا کیا جائے گا،آج جاپان میں جنگلات 72فیصد رقبے پر قائم ہیں، کیونکہ جاپانی عوام جنگلات میں دلچسپی رکھتی ہے، جنگلات کی لکڑی کی نیلامی پر پابندی عائد کی گئی ہے جنگلات پر لگنے والی آگ کی روک تھام کےلئے فائر واچرز ٹیم اور لکڑی چوروں کے خلاف فاریسٹ فورس بنائی گئی،