صدرآصف علی زرداری سرکاری دورے پر چین کے شہر چنگدو پہنچ گئے

جمعہ 12 ستمبر 2025 18:24

صدرآصف علی زرداری سرکاری دورے پر چین کے شہر چنگدو پہنچ گئے
چنگدو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے، جہاں اٴْن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔چنگدو ایئرپورٹ پر چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی دونگ اور سیچوان کے نائب گورنر ہوانگ ریشیا نے صدر آصف زرداری کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے سفیر خالد ہاشمی اور چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چینی سفیر اس خصوصی دورے کے لیے پیشگی چنگدو پہنچے تھے اور دورے کے دوران ہر جگہ صدر پاکستان کے ہمراہ رہیں گے۔دورے کے دوران صدر آصف زرداری چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بات ہوگی۔ فریقین پاک-چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید آگے بڑھانے پر بھی غور کریں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔