انٹر نیشنل فیشن ایکسپو استنبول میں اختتام پذیر ہوگئی

فیشن ایکسپو میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے معروف کاروباری شخصیات کی شرکت

جمعہ 12 ستمبر 2025 17:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)انٹر نیشنل فیشن ایکسپو استنبول میں اختتام پذیر ہوگئی ۔فیشن ایکسپو میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے معروف کاروباری شخصیات نے شرکت کی ،جن میں کراچی چیمبر آف کامرس کے سینئر ممبر و طارق اسپورٹس کے سی ای او ذیشان طارق ،آزاد کشمیر چیمبر آف کامرس کے چیئرمین سید عمر شہزاد ،اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے عمران مناز سمیت 9مندوبین نے شرکت کی ۔

انٹرنیشنل فیشن ایکسپو ٹیکسٹائل صنعت میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے اور اس ایونٹ میں دنیا بھر سے آئے ہوئے کاروباری شخصیات نے مختلف مصنوعات میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ذیشان طارق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیشن ایکسپو میں دنیا بھر سے آئے ہوئے کاروباری شخصیات سے ملاقات موقع ملا اور نئے کاروباری مواقعوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہم نے اس فیشن ایکسپو میں کھیلوں کے ملبوسات متعارف کرائے جنہیں بھرپور پذیرائی ملی ۔پاکستان کی اسپورٹس مصنوعات کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے اور یہ کوالٹی کے اعتبار سے اپنی الگ پہنچا ن رکھتی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اس فیشن ایکسپو سے پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کو مزید فروغ ملے گا ۔ایونٹ کے آرگنائزر راجہ اویس نے کہا کہ اس ایونٹ کی شاندار کامیابی میں دنیا بھر سے آئے ہوئے کاروباری شخصیات نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

استنبول فیشن ایکسپو کو اب ایک بڑا نام بن چکا ہے جس میں شرکت کے لیے بہت زیادہ دلچسپی دکھاتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ پاکستان کی کاروباری برادری کو دنیا بھر میںمواقع فراہم کیے جائیں اور ان کی پروڈکٹس متعارف کرائی جائیں ۔