استور ،اوگرا آفس کے قیام کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ،وزیراعلی| گلگت بلتستان

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:49

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ دیگر صوبوں کی طرز پر گلگت بلتستان میں بھی اوگرا کا آفس قائم کیا جائے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی معیار اور صحیح مقدار کی دستیابی ممکن ہوسکے۔ گلگت بلتستان میں اوگرا کا آفس نہ ہونے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی معیار اور مقدار سمیت گلگت بلتستان کیلئے متعین کوٹے میں کمی کی شکایات موصول ہورہی ہیں اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں صارفین کو بھی ایل پی جی کے معیار اور قیمتوں کے حوالے سے تحفظات ہیں۔

گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش ان تمام مسائل کے حل کیلئے اوگرا کا آفس قائم کیا جائے گا جس کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خا ن نے اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ اوگرا آفس کے قیام کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان میں ٹریفک حادثات اور ہیوی گاڑیوں کے خراب ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر صوبوں میں خدمات سرانجام دینے والوں پرائیویٹ کمپنیوں کو گلگت بلتستان میں بھی ایمرجنسی رسپانس سنٹرز قائم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کرنے کو خوش آئند قرار دیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو درپیش ان کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔\378