Live Updates

سماجی تنظیم کی جانب سے ضلع ناروال میں سیلاب سے متاثرہ 1500خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کرنے کا آغاز

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:44

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)معروف سماجی تنظیم معجز فائونڈیشن نے پاکستان پاورٹی الیویشن فنڈ کے اشتراک سے ضلع ناروال میں سیلاب سے متاثرہ 1500خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کرنے کا آغاز کردیاگیا،جس تحت پہلے مرحلے میں امدادی سامان کی پہلی کھیپ یونین کونسل کنجروڑ کے متاثرہ گاں میں 150سے زائدخاندانوں میں اشیا خوردو نوش(نان فوڈ آئیم اور صحت اور ہائی جینز)کٹ شامل ہیں تقسیم کیے گئے۔

اس سلسلہ میں مزید معجز فانڈیشن اورپی-پی-ای-ایف کے تعاون کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا بھی انعقاد کرے گی۔صوبائی برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ،سراج الحق غوری نمائندہ پی پی اے ایف اور منجر معجز فانڈیشن کی ٹیم شاہد مجید،علی زوہیب - نعیم خان و دیگر نیمتاثرین مین سامان تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اقلیتی امورپنجاب سرداررمیشن سنگھ آروڑہ نیاس موقع پرکہا کہ میں پی پی اے ایف کا مشکور ہوں،جوحکومت پنجاب کے ساتھ ملکر یہ اقدامات کررہی ہے،جس نیعوام کو مشکل کی گھڑی میں بھی تنہا نہیں چھوڑا۔

انہوں ڈپٹی کمشنرنارووال اوران کی پوری ٹیم کی طرف سے انتھک محنت اور لگن کو بھی سراہا جس طرح انہوں نے سیلاب متاثرین کو مشکل میں شانہ باشانہ کھڑے رہے اور ان کو ریسکیو کیا اور معجز فاونڈیشن کی ٹیم کو مبارکباددیتے ہوئے ان کی بھرپور تحسین کی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات