کوئٹہ ،گیس پائپ لائن کی مرمت ،13اور 15ستمبر کو مختلف علاقوں میں گیس فراہمی معطل رہے گی،ترجمان سوئی سدرن

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء) کوئٹہ میں گیس پائپ لائن کی مرمت کے سلسلے میں 13اور 15ستمبر کو کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق 13ستمبر بروز ہفتہ کو ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں گورنر ہاؤس ، سول سیکرٹریٹ ، گلستان روڈ، ہائی کورٹ ، جناح روڈ، انسکمب روڈ ،مسجد روڈ،فاطمہ جناح روڈ اوران سے ملحقہ علاقوں کو صبح 11بجے سے سہ پہرساڑھے 3بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی ۔

ترجمان نے بتایا کہ 15ستمبر پیر کو باچا آغا بلیلی میں ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں صبح 11بجے سے شام 5بجے تک درویش آباد ، باچا آغا بلیلی ، شہریار ہاوسنگ اسکیم ، ایگریکلچر کالج کالونی اوران سے ملحقہ علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ترجمان نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی صارفین کو اس سلسلے میں پیش آنے والی زحمت کے لئے معذرت خواہ ہے اور ان سے گزارش کی جاتی ہے کہ متبادل انتظام کرلیں۔