فیفا نے اعتزاز حسین کی پاکستان فٹبال ٹرانسفر کی منظوری دیدی

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ناروے نڑاد پاکستانی اعتزاز حسین کی بطور پلیئر ناروے فٹبال سیپاکستان فٹبال تبادلے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد وہ پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہو گئے ہیں۔ 32 سال کے مڈفیلڈر اعتزاز حسین کے والدین کا تعلق پاکستان کے شہر کھاریاں سے ہے۔

(جاری ہے)

اعتزاز نے 2 سال قبل پاکستان کا پاسپورٹ بھی حاصل کرلیا تھا اور وہ اب پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہیں۔ اعتزاز حسین مولڈے فٹبال کلب میں ایرلنگ ہالینڈ کے ساتھ فٹبال کھیل چکے ہیں۔مولڈے کلب کے ساتھ اعتزاز نے 4 مرتبہ لیگ اور 3 مرتبہ ناروے ایف اے کپ ٹائٹل جیتے۔جو انڈر 16 سے انڈر 23 کی مختلف ایج گروپ فٹبال میں ناروے کی نمائندگی کر چکے ہیں۔