Live Updates

محکمہ کھیل بلوچستان کے زیر اہتمام دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ کرکٹ ٹو رنامنٹ کے سنسنی خیز میچز جاری

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء) محکمہ کھیل بلوچستان کے زیر اہتمام دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ کرکٹ ٹو رنامنٹ کے سنسنی خیز میچز جاری ہیں تیسرا کوارٹر فائنل میچ لاڑکانہ اور فاٹا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا لاڑکانہ کی ٹیم نے فاٹا کو 5 وکٹوں سے ہراکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا فاٹا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 197 رنز کا ٹارگٹ دیاحسین احمد نے 73رنز،حارث خان 37رنزجبکہ عادل امین نے 31 رنز کی اننگز کھیلی لاڑکانہ کی جانب شعیب احمد اور علی اصغر نے 2.2کھلاڑیوں کو آٹ کیاجواب میں لاڑکانہ کی ٹیم نے 197رنز کے تعاقب میں مطلوبہ ٹارگٹ 19ویں اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا لاڑکانہ کے بیٹسمین دانش 113رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اسرار احمد نے 25 رنز بنائیاس طرح یہ کوارٹر فائنل میچ لاڑکانہ کی ٹیم نے 5وکٹوں سے جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ٹورنامنٹ کے سلسلے کا آج بگٹی اسٹیڈیم میں آخری اور چوتھا کوارٹر فائنل میچ گورنرالیون اور آئی سی اے پشاور کی ٹیموں کے درمیان فلڈ لائٹس میں کھیلا جائیگا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات