بھارتی را کے سابق اہلکار کی کئی ماہ پہلے ہی نیپال میں حکومت گرنے کی پیشگوئی وائرل

جمعہ 12 ستمبر 2025 20:30

دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق اہلکار لکی بِشٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں کئی ماہ پہلے ہی نیپال میں حکومت گرنے کی پیشگوئی کررہے ہیں۔لکی بِشٹ نے یوٹیوب پر 13 دسمبر کو اپلوڈ ہونے والی ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ آپ کو یہ بات حیران کن لگے گی لیکن آپ کچھ دن بعد دیکھیں گے کہ نیپال کی حکومت گرنے والی ہے۔

(جاری ہے)

لکی بِشٹ نے کہا کہ 10، 15 دن یا زیادہ سے زیادہ ایک مہینے بعد خبر آنے والی ہے کہ نیپال کی حکومت جو 2 مہینے پہلے ہی بنی تھی پھر سے گرنے والی ہے۔خیال رہے کہ رواں ہفتے نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے بعد عوامی احتجاج پر تشدد رنگ اختیار کرگیا جس کے نتیجے میں وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد بھی مظاہرین نے احتجاج جاری رکھا اور متعدد سرکاری اور نجی عمارتوں اور سیاستدانوں کے مکانات پر حملے کیے توڑ پھوڑ کی۔