متعدد عالمی ریکارڈز اپنے نام کرنے والا چین کا منفرد پل مکمل مکمل ہوگیا

جمعہ 12 ستمبر 2025 20:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)چین کے صوبہ جیانگسو میں دنیا کے سب سے طویل ترین کیبل پل یا برج کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔6.4 میل طویل برج اس صوبے کے چانگزو اور Taizhou شہروں کو آپس میں ملایا گیا ہے۔اس برج کی بدولت دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ 80 منٹ سے گھٹ کر 20 منٹ ہوگیا ہے۔اس برج کا مرکزی حصہ 3960 فٹ طویل ہے اور اس کی تعمیر 6 سال میں مکمل ہوئی۔

یہ دریائے یانگتسی پر تعمیر ہونے والا پہلا برج ہے اور اسی اسٹرکچر پر ٹریفک کے ساتھ ساتھ ریلوے لائن بھی گزرے گی۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق چانگ ٹائی یانگتسی ریور برج نے متعدد عالمی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔پہلا ریکارڈ تو یہ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے طویل ترین کیبل برج ہے، جبکہ یہ روڈ۔ ریل پر مبنی طویل ترین برج ہے جبکہ یہ اسٹیل گرڈز پر مبنی سب سے طویل برج ہے۔

اس برج کی تعمیر کے لیے دنیا کی پہلی انٹیلی جنٹ ٹاور کرین تیار کی گئی جو کہ 10 ہزار ٹن سے زائد مواد اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔یہ سیٹلائیٹ گائیڈڈ کرین ہے جو کہ متعدد ایڈوانسڈ فنکشنز سے لیس ہے اور بالکل درست جگہ پر بھاری سامان رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔یہ برج سطح زمین سے 1148 فٹ بلند ہے جو کہ 120 منزلہ عمارت کے برابر ہے۔اس برج پر ٹریفک کو گزشتہ روز کھولا گیا۔