کینیلو کے ساتھ باکسنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ کیا ہے، ترکی آل الشیخ

ہفتہ 13 ستمبر 2025 13:46

لاس ویگاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)لاس ویگاس شہر میں میکسیکو سے تعلق رکھنے والے سال کینیلو آلفاریز اور امریکی ٹیرینس کروفورڈ کے درمیان ہونے والے تاریخی مقابلے سے قبل ایک بڑی پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ باکسنگ کی یہ بازی آئندہ ہفتہ ایلیجینٹ اسٹیڈیم کے رِنگ میں سجنے والی ہے۔

(جاری ہے)

منفرد ایونٹ ریاض سیزن 2025 کی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔تقریب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور سعودی باکسنگ فیڈریشن کے صدر ترکی آل الشیخ میڈیا کی توجہ کا مرکز رہے۔ انہوں نے اس باری کی تاریخی اہمیت اور عالمی باکسنگ کے سفر میں اس کے فیصلہ کن موڑ پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ کینیلو کے ساتھ باکسنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :