سعودی یونیورسٹی میں شامی طلبہ کے لیے 30 تعلیمی وظائف مختص

طلبہ کا انتخاب معیارِ تعلیم اور علمی برتری کی بنیاد پر کیا جائے گا،عرب ٹی وی

ہفتہ 13 ستمبر 2025 14:22

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)سعودی عرب کے مشرقی شہر ظہران میں واقع شہزادہ محمد بن فہد یونیورسٹی نے، اسلامی تعاون تنظیم کے ذیلی ادارہ آئیسیسکو کے تعاون سے، شامی طلبہ و طالبات کے لیے 30 مکمل تعلیمی وظائف کی فراہمی کا آغاز کیا ہے۔ یہ وظائف ان طلبہ کے لیے ہیں جو اعلی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی یہ سکالر شپ شامی طلبہ کو ان کی تعلیمی سفر جاری رکھنے کے قابل بنائے گی، تاکہ وہ جامعہ میں بیچلر اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخلہ لے سکیں۔

ان وظائف میں 20 وظائف بیچلر کی سطح پر، پانچ وظائف ماسٹرز کے لیے اور پانچ وظائف پی ایچ ڈی کی سطح پر دیے جائیں گے۔امیدواروں کے انتخاب کا عمل معیارِ تعلیم اور علمی برتری کی بنیاد پر کیا جائے گا، جو کہ پرنس محمد بن فہد گلوبل اسکالرشپ پروگرام کا حصہ ہے۔ اس پروگرام کا مقصد مختلف سماجی طبقات کو تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے، جن میں عرب طلبہ، معذور افراد، بزرگ اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :