ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس بکھر کی طرف سے مقامی کالج میں سٹوڈنٹس کو ٹریفک قوانین سے آگاہی سے متعلق لیکچر دیا

ہفتہ 13 ستمبر 2025 15:50

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) ڈی پی او صاحب بھکر کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر بھکر عدنان علی انور نے الحمد کالج بھکر میں سٹوڈنٹس کو ٹریفک قوانین سے آگاہی سے متعلق لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ سٹوڈنٹس کو پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کی کلاسز سے متعلق آگاہی دی، فی میل سٹوڈنٹس کے لیے سکوٹی سکھانے کی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں فی میل سٹاف ڈرائیونگ کی ٹریننگ دے گا۔ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر فرسٹ ایڈ سے آگاہی کےلئے ریسکیو سٹاف بھی ساتھ موجود تھا ۔\378

متعلقہ عنوان :