نیلم ویلی میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کریں گے ،صدر ن لیگ شاہ غلام قادر

ہفتہ 13 ستمبر 2025 16:36

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر وممبرقانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں آزادکشمیر کو ماڈرن سٹیٹ بنائیں گئے۔ شاردا کی تاریخی حیثیت حقیقی معنوں میں بحال کریں گے۔شاردامیدان مستقبل قریب میں سہولیات سے آراستہ اور دانش سکول کامقام ہوگا۔ کشن گھاٹی،شاردہ یونیورسٹی،قلعہ تاریخی ورثاء ہیں۔

ناظم آبادسے مائی ناردہ جھیل کیلئے شاندار سڑک بنائیں گے۔

(جاری ہے)

مستقبل قریب میں گلگت سے شونٹھر شاہراہ اورجلکھڈ بائی پاس سمیت شاہراہ نیلم کے تحت شاردہ سیاحت اور کاروبارکامرکزہوگا۔ آئندہ سال مسلم لیگ ن کے دور اقتدار سے تعمیر وترقی کاسلسلہ شروع ہوجائیگا۔ ہائیڈرل پاور پراجیکٹ نیلم میں لگاکر پاکستان وآزادکشمیر کی تاریکیاں مٹائیں گے۔ ماضی میں بے مثال روزگار کی فراہمی کی ہے مستقبل میں بھی نیلم کے عوام کو دیلیز پر روزگار مہیا کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے ناراض کارکنان اپنے گھر مسلم لیگ ن میں واپس آئیں خوش آمدید کہیں گے۔مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے عوام کی توقیر اور عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ \378