Live Updates

چنیوٹ،سیلانی ویلفیئر کی طرف سے متاثرین سیلاب میں راشن تقسیم

ہفتہ 13 ستمبر 2025 16:20

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) سیلانی ویلفیئر کی طرف سے متاثرین سیلاب میں راشن تقسیم کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل،چیئرمین سیلانی بشیر احمد فاروقی اور چوہدری مسعود اقبال(اقبال رائس ملز)نے فلڈ ریلیف کیمپ متھرومہ میں آٹا،چاول،چینی،گھی،دالیں،چائے کی پتی سمیت بنیادی ضرورت کا دیگر سامان پر مشتمل راشن پیکٹس تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سیلانی ویلفیئر کا شکریہ اداکیااور کہا کہ ضلعی انتظامیہ کیساتھ ساتھ مخیر ادارے بھی سیلاب متاثرین کی امداد میں شریک ہیں۔چیئرمین نے بتایا کہ سیلانی کی طرف سے اب تک صوبہ پنجاب کےسیلاب سے متاثرہ 40 ہزار سے زائد افراد میں راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :