کوہاٹ، مکان کی دیوار گرنے سے ایک خاتون جاں بحق، 2 زخمی

ہفتہ 13 ستمبر 2025 16:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) کوہاٹ کے علاقے خیر ماتو میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک خاتون جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ جواد آفریدی کے مطابق ریسکیو 1122 کوہاٹ کے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈیزاسٹر ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے تمام خواتین کو ملبے تلے سے نکالا اور انتہائی تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے ڈی اے منتقل کر دیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ایک خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

متعلقہ عنوان :