پشاور پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، متعددملزمان گرفتار

ہفتہ 13 ستمبر 2025 16:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) پشاور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل دیار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا قاضی اکمل خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے دو رائفل، ایک کلاشنکوف، چار پستول، ایک بوتل شراب اور ہزاروں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی ہے، کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :