Live Updates

مشکل کی گھڑی میں سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے،علامہ سید علی احسن کاظمی

ہفتہ 13 ستمبر 2025 18:06

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان علامہ سید علی احسن کاظمی نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ اور دنیا آخرت میں کامیابی کا زینہ ہیں ،مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کی مدد کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے ، انہیں تنہا نہ چھوڑا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید محسن رضا بخاری کے زیر اہتمام گلستان زہرا محلہ شاہ شکور نزد امام بارگاہ حیدری کمیٹی النگ دولت گیٹ میں جشن صادقین حضرت محمد ﷺ،حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیلاب نے ہر طرف تباہی مچائی ہے ہم سب کا فرض ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر انفرادی اور اجتماعی طور پر مجبور لوگوں کا ساتھ دیا جائے۔علامہ علی احسن کاظمی نے کہا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلمان بھائیوں کی مدد کرنے کا حکم دیا ہے اس لئے جوہمارے مسلمان بہن بھائی سیلابی پانی میں گھرے ہوئے ہیں انہیں اکیلا نہ چھوڑا جائے۔اس موقع پر علامہ سید رفاقت علی نقوی، ذاکر سید نگران عباس بخاری، ذاکر عمار مہدی صدیقی، نعت خواں حسنین رضا صدیقی، سید تنویر حسین بخاری، ارشد حسین،ذاکر سید اکبر علی شاہ ذاکر ظہور حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات