Live Updates

وہاڑی کے سیلاب زدگان کے لیے ریلیف اور بحالی ضروریات پہلی ترجیح ہے\،لیاقت بلوچ

ہفتہ 13 ستمبر 2025 23:16

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور متاثرین کی فوری مدد و بحالی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے خود دورے کیے گئے اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ریلیف کیمپس، موبائل اسپتال اور امدادی سرگرمیاں متاثرین کی سہولت کے لیے قائم کی گئی ہیں اور ضرورت مندوں تک امداد بروقت پہنچائی جا رہی ہے۔

انہوں نے تمام فریقین سے متاثرین کی بحالی اور ریلیف آپریشنز میں تعاون کی اپیل کی۔نائب امیر نے متاثرین کے حقوق کے تحفظ اور شفاف طریقے سے بحالی منصوبوں کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا اور متاثرہ علاقوں کی جلد از جلد بحالی کے لیے اجتماعی کوششوں کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع وہاڑی کا تقریباً 90 کلومیٹر ایریا سیلاب سے متاثر ہوا ہے اور متاثرین کو دوبارہ آباد کرنے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی درکار ہے۔

لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ریلیف سرگرمیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ مزید امدادی سرگرمیاں متاثرین کی مدد کے لیے جاری رکھی جائیں گی۔اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی چوہدری طارق محمود، امیر الخدمت فاؤنڈیشن سید جاوید حسین شاہ، ضلعی امیر یوتھ علی وقاص ہنجراء، ملک مقصود اطہر اعوان، پروفیسر راؤ فرمان علی، طارق فاروق بھٹی سمیت دیگر کارکنان و عہدیداران بھی موجود تھے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات