ٴجہلم ویلی کی یونین کونسل سینادامن میں عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس جلسہ عام کی صورت اختیار کر گیا

ہفتہ 13 ستمبر 2025 23:06

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء)جہلم ویلی کی یونین کونسل سینادامن میں عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس جلسہ عام کی صورت اختیار کر گیا،جسمیں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے سینئر رہنماء ،ممبر ضلع کونسل جہلم ویلی سید ساجد ہمدانی ، انجمن تاجران جہلم ویلی کے صدر و ممبر کور کمیٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی فیصل گیلانی، امیدوار اسمبلی و مرکزی رہنما انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر عامر روشن اعوان انقلابی، ممبر کور کمیٹی سید مشرف گیلانی، چوہدری ڈاکٹر فیاض، تاجر رہنماء اویس خان، عابد اعوان، چیئرمین یونین کونسل سینا دامن و پیپلز پارٹی رہنماء سردار جہانگیر، راجہ سیلمان، کلیم عثمانی، سردار وقار ہدایت، سابق امیدوار اسمبلی خلیل مغل، آئی ایس ایف جہلم ویلی کے کنوینئر حمزہ میر، احمد شاہ، چوہدری تیمور، تاجر رہنما ممتاز اعوان، لیاقت زرگر، چوہدری شہزاد گجر، سفیر عباسی، منیب کیانی، امان طارق، غالب خان ترین، اشتیاق میر، سنی مغل سمیت عوام و نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،چوہدری جاوید چوہان کی میزبانی میں منعقدہ تقریب سے پیپلز پارٹی جہلم ویلی کے رہنماء، ممبر ضلع کونسل سید ساجدہمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شانہ بشانہ ہیں، عوام نے ووٹ دے کر منتخب کیا، اگر عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ضرورت پڑی تو ممبر ضلع کونسل جہلم ویلی کے عہدہ سے مستعفی ہونے سے بھی دریغ نہیں کروں گا، یونین کونسل سینادامن کے ہائی سکول میں آج بھی جماعت نہم و دہم میں مخلوط نظام تعلیم رائج ہے جس کے باعث والدین اپنی بچیوں کو تعلیم دلوانے سے ہچکچاتے ہیں، اس ناانصافی کو فوری ختم کیا جانا چاہیے تاکہ بچیوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم ہوسکیں، جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 29 ستمبر کی کال کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ان کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہیں، تمام تر دبائو کو مسترد کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہر کال پر لبیک کہیں گے،آزاد کشمیر کے مقامی کونسلرز ہزاروں ووٹ لے کر منتخب ہوتے ہیں جبکہ مہاجر نشستوں پر چھ سو ووٹ لینے والے ممبران اسمبلی کو سرکاری پروٹوکول ملتا ہے، ایسے غیرمنصفانہ نظام کو ختم کیا جانا چاہیے تاکہ عوامی نمائندوں کو اُن کا اصل حق مل پائے ،تقریب سے دیگر مقررین نے بھی29ستمبر کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات فوری پورے کیے جائیں۔