سر حد چیمبر ، UN FAOچا ئے کے شعبہ کی کمرشلائزیشن کے حو الے ملکر حکمت عملی وضع کر یگے

ہفتہ 13 ستمبر 2025 22:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری یو این فوڈ اینڈایگریکلچر آرگنائزیشن (UN-FAO) کے تعاون سے خیبر پختونخوا میںچائے کے شعبے کی کمرشلائزیشن کیلئے ورکنگ پلان اور حکمت عملی وضع کر نے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان کے ساتھ خیبرپختونخوا کی سربراہ محترمہ کیال کی سربراہی میںیو این فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (UN-FAO)کی ٹیم کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

یواین اایف اے اوکے انٹر نیشنل ٹی ایکسپرٹ مسٹر جا ن سنیل ، نیشنل کنسلٹنٹ بر ائے ٹی پالیسی ایکسپر ٹ محمد خورشید اورنیشنل کنسلٹنٹ بر ائے ٹی ٹیکنیکل ایکسپرٹ فرخ سیار حامداور دیگر ایف اے او خیبر پختو نخو ا کی ہیڈ محترمہ کیال ٹیم میں شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسر حد چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر اور پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اشفاق احمد اور چائے کے شعبے سے وابستہ تاجروں اور ڈیلرز کے علاوہ چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر سیف اللہ خان، سیکرٹری جنرل مقتصداحسن، سینئر منیجر آر اینڈ ڈی سر حد چیمبر سہیل انجم اور دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا میںچائے کی کاشت، پیداوار میں بہتری اور اس اہم شعبے کی کمرشلائزیشن کے امکانات ومواقع کے بار ے میںتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ا جلا س کے دوران چائے کے تاجروں اور درآمد کنندگا ن نے مختلف مسائل کو اٴْجا گر کیابا لخصو ص پیداوار، پروسیسنگ، اور اچھے معیار کی پیداوار کو بڑھانے میں مشکلات سمیت چا ئے کے سیکٹر سے متعلقہ ما ہر ین ،کسانو ں کی ٹریننگ/استعدادکار کا فقدان شا مل ہیں اور انکے دیر پا اور فوری حل کیلئے متعدد تجا ویز پیش کیں۔

انہوں نے خیبر پختو نخوا میںچا ئے کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے اس سے جڑے تمام مسائل کو حل کر نے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔چائے کے تاجروں اور درآمد کنندگان نے بھی حکومت کو اس اہم شعبے کو ریگولیٹ کر نے کے حوالے ٹھوس اقدامات کرنے پر بھی زور دیا ہے ۔ سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے فصلوں اور پھلوں کی کاشت کو بہتر بنانے کیلئے اپنی مختلف ا ٓرا ء وتجا ویز پیش کر تے ہو ئے کاشتکار برادری خصوصاً چائے کے شعبے سے وابستہ تاجروں اور درآمد کنندگان کے لیے تکنیکی اور مالی تعاون پر زور دیا۔

قبل ازیں، اپنے افتتاحی کلمات میں، خیبر پختونخواہ کیلئے اقوام متحدہ کی ایف اے او کی سربراہ محترمہ کیال نے بتایا کہ ان کا ادارہ چائے کے شعبے کی کمرشلائزیشن کر نے کے بار ے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزیدبتا یا زراعت کے شعبے و کار وبار کی تر قی کیلئے سب سیکٹرجس میں باغبانی، فصلوں کی پیداوار، لائیو سٹاک، جنگلات، مکھی کی زراعت اور پھولوں کی زراعت شامل ہیں پر تو جہ مر کو ز رکھی ہو ئی ہے۔

یو این فوڈ اینڈایگریکلچر آرگنائزیشن کے سینئر ا فسر ان محمد خورشید اور فرخ سیار حامد نے اجلاس کے شر کا ء کی تجاویز سے اتفاق کیا اور اس بات پر زور دیاکہ سر حد چیمبرکو چائے کے شعبے کی کمرشلائزیشن کیلئے ایک جامع ورکنگ پلان مرتب کرنا چاہیے۔سینئر حکام نے سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خا ن اور دیگر کو یقین دلایا کہ انکی سفار شات کی روشنی میں خیبر پختو نخوا شعبہ زر اعت، با غبا نی ، با لخصو ص ، چائے کے شعبے کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق اور ان سے جڑے مسا ئل کو حل کر نے با رے میں متعلقہ اتھا رٹیز کے سا تھ ا ٴْٹھا ئیں گے۔

اس مو قع پر سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈا نڈسٹری اور یو این فوڈ اینڈایگریکلچر آرگنائزیشن کے مابین خیبرپختونخوا میں زراعت اور باغبانی کے شعبے کی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔اجلا س کے شر کا ء نے اس مو قع پر ملکی سطح پر پا کستا ن ٹی بورڈ کے قیا م کی بھی تجو یز کی اور اسکے ہیڈ آفس پشاور میں بنا نے پر زور دیا ہے۔